ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مہا راشٹر میں آئندہ چھے ماہ تک ماسک پہننا لازمی:ادھو ٹھاکرے

مہا راشٹر میں آئندہ چھے ماہ تک ماسک پہننا لازمی:ادھو ٹھاکرے

Sun, 20 Dec 2020 22:42:21    S.O. News Service

ممبئی،20؍دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) مہاراشٹرکے وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے اتوارکے روزکہاہے کہ ریاست میں اگلے چھ ماہ کے لیے ماسک پہننالازمی ہے۔

ٹھاکرے نے سوشل میڈیا کے ذریعہ ریاست کے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ ماہرین ایک بار پھر رات کوکرفیو یا دوسرا لاک ڈاؤن لگانے کے حق میں ہیں لیکن وہ اس اقدام کے حامی نہیں ہیں۔

انہوں نے کہاہے کہ ریاست میں کورونا وائرس کے انفیکشن پر مکمل طور پر قابو نہیں پایا گیا ہے، اس کے باوجود صورتحال قابومیں ہے۔ٹھاکرے نے کہاہے کہ علاج سے بہترتحفظ ہے۔کم سے کم اگلے چھے ماہ تک عوامی مقامات پر ماسک پہننے کی عادت بنائیں۔اہم بات یہ ہے کہ ریاست میں اب تک رپورٹ ہونے والے کیسوں کی کل تعداد بڑھ کر1892707 ہوگئی ہے، مہاراشٹرا میں ہفتے کے روز3940 مزید افراد کو کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔


Share: